سرفراز احمد کے عدم دستیاب ہونے کی صورت میں بابر اعظم کو متبادل وکٹ کیپر کا کردار نبھانا پڑسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم گلوز سنبھال سکتے ہیں،ان کے تینوں کزن کامران اکمل، عمراکمل اور عدنان اکمل وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں، بابر اعظم خود بھی کیپنگ کرتے رہے ہیں، بعد ازاں انھوں نے پوری توجہ بیٹنگ پر مرکوز کردی تھی۔
دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ کسی ہنگامی صورتحال کیلیے محمد رضوان کو بھی انگلینڈ بھجوایا جا رہا ہے،ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والے فہیم اشرف کو بھی وہاں رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن آل رائونڈر نجی مسائل کی وجہ سے وطن واپس آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ عابد علی کو اسکواڈ سے ہی باہر کیے جانے کے بعد پاکستان کیلیے یہ امر باعث تشویش ہے کہ اگر سرفراز احمد انجری یا کسی اور وجہ سے دستیاب نہ ہوئے تو وکٹ کیپنگ کون کرے گا۔