اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی ہے۔
آئی ایم ایف کے ترجمان گیری رائس کا پریس بریفنگ کے دوران بتانا تھا کہ پاکستان سے قرضہ جاتی پروگرام پر بات چیت مکمل ہوگئی اور 6 ارب ڈالر کے پروگرام سے پاکستان کے لیے قرضوں کا دباؤ کم ہوگا اور اس سے پاکستان میں اقتصادی ترقی بڑھے گی۔
آئی ایم ایف ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان سماجی شعبوں کے لیے زیادہ رقوم استعمال کرسکے گا جس سے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری ممکن ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی جس کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان 12 مئی کو 6 ارب ڈالر کے 3 سالہ پروگرام پر اسٹاف لیول مذاکرات ہوئے۔