اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے جہاں شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی جائےگی۔
اس دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی اور ساتھ ہی امریکا اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی پر بھی غور کیا جائے گا۔