لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے معاملے پر لاتعلق رہنے کا اعلان کیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کا کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں، ہماری جماعت اپنے سیاسی اور قانونی بیانیے سے جڑی رہے گی۔
شہباز شریف نے لیگی رہنماؤں اور عہدیداروں کو چیئرمین نیب کے حوالے سے تبصرہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔