سندھ ہائیکورٹ میں فریال تالپور سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماوں کے اقامے اور انتخابات کے لیے نااہلی کا معاملہ کی سماعت کے دوران سہیل انور سیال کے وکیل فاروق ایچ نائک نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ کو اسلام آباد میں رہناہے تو یہاں پریکٹس چھوڑ دیں۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، سابق صوبائی وزیر منظور وسان، سہیل انور سیال و دیگر کے اقامے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران رکن سندھ اسمبلی سردار چانڈیو کے وکیل مخدوم علی خان نے جوابی دلاٸل مکمل کرلیے۔ ان کا موقف تھا کہ میرے موکل کے خلاف اقامہ اور ملازمت سے متعلق دستاویزات جمع نہیں کراٸی گٸیں جو دستاویزات کا پلندہ دیا گیا ہے وہ جاٸیداد اور کاروبار سے متعلق ہے۔
سہیل انور سیال کے وکیل فاروق ناٸیک کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے اگر آپ کو اسلام آباد میں رہنا ہے تو یہاں پریکٹس بند کردیں۔ عدالت نے 31مٸی تک سماعت ملتوی کرتے ہوٸے وکلا کو آٸندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔