پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 48ویں پی این اسٹاف کورس کے کانووکیشن کا انعقاد۔ کانووکیشن کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا گریجویٹنگ آفیسرز کو راست رویے اور انتھک محنت کو اپنا شعار بنانے کا مشورہ۔ کہتے ہیں پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے ہر لمحہ مستعد و تیار ہے،
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے 64 جبکہ پاک آرمی کے 3 اور پاک فضائیہ کے 5 آفیسرز نے ماسٹرز اِن وار اسٹڈیز کی ڈگریاں حاصل کیں۔ گریجویٹنگ آفیسرز میں 16دوست ممالک کے 23 غیرملکی آفیسرز بھی شامل تھے۔ جو پاکستان کے بین الاقوامی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا مظہر ہے