بینونی: جنوبی افریقہ ویمنزٹیم نے پاکستان کے خلاف پانچواں اورآخری ٹی ٹوئنٹی نووکٹوں سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریزتین دوسے اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بینونی میں جنوبی افریقہ ویمنز نے پاکستان کے خلاف پانچواں اورآخری ٹی ٹوئنٹی میچ نو وکٹوں سے جیت لیا اورسیریز تین دوسے اپنے نام کرلی۔ پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پرایک سوپچیس رنزبنائے۔ نداڈاراٹھائیس، عالیہ ریاض چھبیس، کپتان بسمہ معروف تئیس اورجویریہ خان بیس رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔