شہرقائد میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اوردن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں مئی کی دوسری 3 روزہ ہیٹ ویوآج سے شروع ہوگئی، جہاں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی اورشام میں بحال ہوجائیں گی جس کے باعث شہری خاص طورپرروزے دار لاپرواہی بالکل نہ کریں۔
دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے شہری دن کے اوقات خصوصی طورپرصبح 11 سے سہہ پہر3 بجے کے درمیان باہرنہ نکلیں، اپنا سرگیلے کپڑے سے ڈھانپیں۔ روزے دار حضرات سحر و افطار میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔