شہر قائد میں جرائم کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ کے مطابق بلدیہ سے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر فیصل پٹنی عرف برگرپکڑاگیا ہے، ملزم نے دوہزار نو سے گیارہ کے درمیان تین افراد کو قتل کیا تھا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ نے بتایا کہ دوسری کارروائی میں جسقم کے سرگرم کارکن مشتاق احمد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ریلوے ٹریک پر بم دھماکوں میں بارودی مواد کی فراہمی میں ملوث ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی ڈکیت گروہ کوگرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل لفٹنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔