ازبکستان کے نائب وزیراعظم ایلیور گینیو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر اعلی حکام نے ازبک نائب وزیر اعظم کا استقبال کیا،ازبک نائب وزیر اعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا۔
ازبکستان کے نائب وزیراعظم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور متعدد وفاقی وزرا اور مشیروں سے ملاقا تیں بھی کریں گے۔ ازبک نائب وزیر اعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔