سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان اور سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت حافظ محمد ابوبکر اور حافظ محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے،دہشت گردوں سے 410 گرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے سیفٹی فیوز اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور تخریب کاری کا سلسلہ میں سیالکوٹ کے علاقہ حاجی پورہ میں قیام کیے ہوئے تھے۔
سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔
دوسری کارروائی ڈی جی خان کے علاقے چوٹی میں کی گئی، اس دوران دہشتگرد صداقت کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد صداقت کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ،کالعدم تنظیموں کے لٹریچر اور دہشتگردی میں استعمال ہونیوالی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔