جاپان کے شہر کاواساکی میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے بچی سمیت دو افراد کو ہلاک اور 19 کو زخمی کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو کے قریب مسلح شخص نے بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تیرہ سالہ اسکول طالبہ ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 16 سالہ ایلیمنٹری اسکول کی بچیاں شامل ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بعد ازاں حملہ آور نے خود کو گلے پر چاقو مار کر زخمی کیا جو بعد میں دم توڑ گیا۔