مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کیلئے توہین آمیز رویہ اور تنگ نظری کم نہ ہوسکی، پاکستان ہائی کمیشن میں افطارکی تقریب میں مودی سرکار کی شدت پسندی اور کم نظری کھل کر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام نے پاکستان دشمنی میں سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن میں افطار کیلئے آنے والے مہمانوں کو ہراساں کیا، پاکستان نے اس حرکت پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
ہائی کمیشن آفس کے باہر پولیس اور آئی بی کی بھاری نفری نے مہمانوں کو روکا اور ہراساں کیا،مہمانوں سے پوچھ گچھ کے بہانے افطار کی تقریب کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔
افطارمیں شرکت کیلئے آنیوالے 237 مہمانوں میں سے صرف65 ہی شرکت کرسکے.
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے ہائی کمیشن کی23مارچ کی تقریب میں مہمانوں کو ہراساں کیا گیا تھا۔