ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ سے ایک اورنوجوان شہید ہوگیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں آج پھربھارتی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔ قابض بھارتی فورسز نے نوجوان کو آپریشن کی آڑ میں فائرنگ سے شہید کیا۔
شہادت کے باوجود ضلع میں بھارتی فورسزکا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
گزشتہ روزبھی مقبوضہ کشمیرمیں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔