سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے مختلف گوداموں سے گندم چوری کرنے سے متعلق کیس میں سیکریٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کی سرزنش کردی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سیکریٹری خوراک آٹے کا نرخ بتائیں؟ سیکریٹری خوراک نہ بتاسکے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے آپ کو آٹے کے بھاؤ کا کیا معلوم ہوگا۔
چیف جسٹس نے ڈائریکٹر فوڈ سے استفسار کیا کہ گندم کی کونسی چار اجناس ہیں؟ ڈائریکٹر فوڈ بتانے میں ناکام رہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کس قابلیت پر ڈائریکٹر حسن زیدی کو ڈائریکٹر فوڈ سندھ لگایا گیا ہے؟ لگتا ہے یہ بھی کسی کی آنکھوں کا تارا ہوگا۔
چیف جسٹس نے ڈائریکٹر فوڈ حسن زیدی کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔