چیئرمین نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے جڑی ایک اور انکوائری میں سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخی کی صورت میں آصف زرداری کو گرفتار کر لیا جائے گا، نیب کی تفتیشی ٹیم اسلام آبادہائیکورٹ میں موجود ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانتوں میں توسیع سے متعلق درخواستوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ سماعت کررہا ہے۔
سماعت کے موقع پرنیب نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔