بھارت میں حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما نریندر مودی آج دوسری مرتبہ وزارت عظمٰی کا حلف اٹھائیں گے۔
بھارت میں مرکزی حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو مجموعی طور پر 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں لیکن بی جے پی نے 303 نشستیں حاصل کرکے واضح برتری حاصل کی جب کہ کانگریس کے حصے میں صرف 52 نشستیں آ سکیں۔
الیکشن سے قبل ہی بی جے پی نے نریندر مودی کو وزارت عظمٰی کے لیے نامزد کیا۔
نریندر مودی کی تقریب حلف برداری آج رات 7بجے منعقد ہو گی جس میں 8 ہزار مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جن میں بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں ۔
تقریب حلف برداری میں کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی کے علاوہ سمرتی ایرانی، بابل سپریو، کئی سابق وزرا شرکت کریں گی۔