محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا،
مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔
آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات میں جیکب آباد، سکھر، موہنجوداڑو 49، لاڑکانہ، روہڑی، بہاولنگر 48، بھکر، رحیم یار خان، خانپور،نورپورتھل، تربت اور سبی میں47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔