محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، بنوں اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیاہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔
آج لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔لاہور میں اگلے تین دن درجہ حرارت زیادہ رہے گا،اتوار سے منگل تک درجہ حرارت 43 ڈگری سے 45 دگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات میں جیکب آباد،لاڑکانہ 50، دادو 49، سکھر،موہنجوداڑو ،نورپورتھل، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔