آئی سی سی ورلڈ کپ کے تیسرے روز ہفتے کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم افغانستان سے ٹکرائے گی۔
انگلینڈ میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں میں ہفتے کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ صوفیہ گارڈنز کارڈف میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
جبکہ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم افغانستان کے مد مقابل ہوگی۔ یہ میچ برسٹل میں کھیلا جائے۔ یہ ڈے نائٹ میچ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔