وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں چینی شہریوں کیلئے ویزے، انسداد دہشتگردی عدالت اسلام کے اسپیشل جج کی تقرری اور حج پالیسی 2019 سمیت دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں طلب کیا گیا ہے جس میں کابینہ ارکان اور وزیر شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں حج پالیسی 2019 اور چینی شہریوں کے بزنس ویزے کو ورک ویزے میں منتقل کرنے کی منظوری متوقع ہے۔ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کابینہ کو نئی ویزہ پالیسی پر بریفنگ دیں گی۔
وفاقی تعلیمی بورڈ کا چیئرمین اور انسداد دہشتگردی عدالت اسلام کے اسپیشل جج کی تقرری بھی آج کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
بچوں کے حقوق کے لیے قومی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری، انشورنس ٹریبونل ملتان اور لاہور کے ممبر اور چیئرپرسن کی تقرری بھی آج دیے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ کابینہ 2018 کے انتخابات کی سالانہ رپورٹ اور نجی ائرلائن کے لائسنس کی منسوخی کا جائزہ بھی لے گی۔ سنگل اکاؤنٹ پالیسی اور کیشن مینجمنٹ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔