شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الر حمنٰ کی زیر صدارت کراچی میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق زونل یا ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر عید الفطر کا چاند نظرآ نے یا نہ آ نے کا اعلان کیا جا ئیگا۔جبکہ پشاور کے تاریخی مسجد قاسم علی خان کے خطیب اور رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز پیر بعد از نماز مغرب طلب کیا ہے جس میں پشاور اور مضافات سے جید علمائے کرام شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پہلے ہی عید پانچ جون کو ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔