کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین لاہور کے لیئے آج 11 بجے روانہ ہوگی۔ کوچز میں ایک اے سی اسٹینڈرڈ، ایک بزنس کلاس اور 10 اکانمی کلاس شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پرپاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین لاہور کے لیئے آج 11 بجے روانہ ہوگی۔ خصوصی ٹرین میں 12 کوچز لگائی گئی ہیں۔ کوچز میں ایک اے سی اسٹینڈرڈ، ایک بزنس کلاس اور 10 اکانمی کلاس شامل ہیں۔
خصوصی ٹرین میں 780 مسافروں کی گنجائش موجودہے۔عید اسپیشل ٹرین 16اسٹیشنزسے ہوتی ہوئی کل صبح 9.15 پرلاہورپہنچے گی۔دوسری عید اسپیشل ٹرین سے محکمہ ریلوے کوتقریباً 14 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ پاکستان ریلوےکی جانب سے عید کے موقع پر چلائی جانے والی پہلی عید اسپیشل ٹریبن کل پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کجے لیے روانہ ہوئی تھی۔
گیارہ بوگیوں پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین لگ بھگ775 مسافروں کو لے کرسٹی اسٹیشن کراچی سے روانہ ہوئی تھی جو آج شام پشاور پہنچے گی۔
دوسری جانب کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین ایک ہزار مسافروں کو لے کر راولپنڈی روانہ ہوئی، دس بوگیوں پر مشتمل ٹرین سبی،جیکب آباد، سکھر،ملتان اور لاہور سے ہوتے ہوئے راولپنڈی پہنچے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ریلوے کی جانب سے رواں سال عیدالفطر کے موقع پرپانچ اسپیشل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔