چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے واضح کیا ہے کہ غیر جانبدار ادارہ ہونے کے ناطے نیب احتساب کا عمل جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ اب نیب کی توجہ میگا کرپشن کے خلاف ہے۔ اس کا اثر بتدریج نچلے درجے کی کرپشن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، بڑے ناموں پر مکمل ہاتھ نہ ڈالنے سے کرپشن میں اضافہ ہوا،انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ میگا کرپشن پرہے، تاثر ہے نیب کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو خوف ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ پبلک آفس اور پبلک فنڈز سے تعلق نہ رکھنے والے بلاخوف کام جاری رکھیں، نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اورپبلک فنڈ میں کرپشن پرہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں، معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کوشکایت نہیں ہوگی۔