سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیے جانے کا امکان ہے۔ فریال تالپور کو سب جیل میں رکھ کر ہی تفتیش کی جائے گی۔