ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلامقابلہ آسٹریلیا اور سری لنکا جب کہ دوسرا افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔
پہلا میچ اوول گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ہوگا جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے ہوگا۔
دوسرے میچ میں افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کارڈف ویلز اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے شروع ہوگا۔
ایونٹ میں سری لنکا اب تک چار میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرسکی ہے جب کہ آسٹریلیا چار میچز میں سے تین میں فاتح رہی۔
پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جب کہ سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقا نے اب 4 میچز کھیلے جس میں فتح ان کی مقدر نہ بن سکی اور افغانستان کی ٹیمیں اب تک چار میچز کھیل چکی ہیں اور چاروں میچز میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے جنوبی افریقا نویں نمبر جب کہ افغانستان آخری یعنی دسویں نمبر پر ہے۔