پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بنا دیا گیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کے 12ویں سالانہ اجلاس میں ایس سی او میں شامل سربراہان مملکت اور یوتھ کونسل کے نمائندگان شریک ہوئے، وزیراعظم عمران خان اور معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے یوتھ کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے رکنیت ملنے پر نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سطح پر نمائندگی کا موقع مل گیا ہے، اب پاکستانی نوجوان عالمی سطح کے یوتھ پروگرامز میں حصہ لیں گے.