وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی شریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیراعظم کررہے ہیں جبکہ پرویز خٹک، شیریں مزاری، شفقت محمود، عمر ایوب، شبلی فراز، عامر ڈوگر، مراد سعید،علی محمد خان، قاسم سوری، غلام سرور خان، فیصل واوڈا اور علی زیدی اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز کے علاوہ اتحادی جماعتوں کی بھی نمائندگی شامل ہیں،شیخ رشید احمد اور متحدہ پاکستان کے اقبال محمد علی اجلاس میں خصوصی شرکت کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجٹ اجلاس اور ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت سمیت بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پر غور کیا جارہا ہے۔