قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ہنگامہ خیز اجلاس آج پھر ہوں گے، سابق صدر آصف زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا معاملہ اسپیکر اسد قیصر کیلئے درد سر بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے قبل (ن) لیگ ، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی اجلاس ہوں گے،جس میں آج کے احتجاج کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔
دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا معاملہ اسپیکر اسد قیصر کیلئے درد سر بن گیا ہے اگر اسپیکر نے گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تو حکومت کی ناراض ہوگی اور نہ جاری کئے تو اپوزیشن کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس کے علاوہ قائد حزب اختلاف آج بھی بجٹ پر تقریر مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔