وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کا پندرہ نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس آج ساڑھے 11 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا، وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگے۔
وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو شنگھائی تعاون تنظیم پر اعتماد میں لیں گے۔ کابینہ اجلاس میں انکوائری کمیشن کے قیام کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ کابینہ حالیہ دنوں میں ہونے والی گرفتاریوں اور بجٹ اجلاس کے معاملے پر حکمت عملی طے کرے گی۔
وفاقی کابینہ کو احساس پروگرام اور ویزہ این اوسی لیبرلائزیشن پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ کابینہ کو اثاثہ جات اسکیم میں اب تک کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
پاک ایران میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو معاہدہ کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ جبکہ وفاقی کابینہ ریلوے بارڈ کے پرائیوٹ ممبر کی تقرری کی بھی منظوری دے گی۔ اس کے علاوہ نسٹ اور میکسیکو یونیورسٹی میں تعاون کے حوالے معاہدے پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔
ایف آئی اے اور پی ٹی اے تصدیق شدہ چوری کے کیسز پر کابینہ کو بریفنگ دے گی۔ جبکہ بجلی کی تقسیم ساز کمپنیوں میں کام کرنے والے اسٹاف کو ریگولر کرنے پر بھی بات ہوگی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر اور چینی یونیورسٹی جیانگ سو کے معابین معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔ جبکہ مختلف ممالک کے ساتھ تاخیر کا شکار ہونے والے معاہدوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کو اب تک کابینہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عدرآمد پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔