آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں سامنے سامنے ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفرڈ میں ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آج میزبان انگلینڈ اور افغانستان کا مقابلہ ہو گاجو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کا ورلڈکپ میں یہ پانچواں میچ ہے۔ انگلینڈ چار میچ کھیل کر3 میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ جبکہ افغانستان ورلڈ کپ میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے جس کے باعث افغانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔