پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے تیسرے روز کاروبارکا آغاز منفی رجحان سے ہوا تاہم اس وقت ملاجلا رجحان چل رہاہے ۔
آج کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 8 پوائنٹس کمی کے ساتھ 34673 پر ٹریڈ کررہا تھا تاہم ایک ہی گھنٹے کے اندر انڈکس منفی سے مثبت رجحان کی طرف بڑھنے لگا۔
لگ بھگ دن دس بجے 100انڈکس 50عشاریہ 35پوائنٹ اضافے کے ساتھ 34ہزار 732پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام تک جاری رہا۔ 100 انڈیکس 487 پوائنٹس کمی سے 34681 کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.4 فیصد کمی ہوئی۔ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے ڈوب گئے۔
یاد رہے ہفتے کے پہلے روز یعنی سوموار کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارمنفی رجحان کے ساتھ بند ہوا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 404 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔100 انڈیکس 35ہزار 168 کی سطح پر بند ہوا ۔ ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔