وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے شہریوں کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مساج سنٹر پر چھاپا مار کر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 خواتین سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔
آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلق تھانے کو کارروائی کی ہدایت کی، جس پر ایس پی صدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او شالیمار اور ٹیم نے ایف الیون مرکز میں مساج سنٹر پر چھاپہ مار کر 3 خواتین سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان سے 14 کین بیئر اور 12 شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔
ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ممکن ہے۔