ورلڈکپ کے 25 ویں میچ میں جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پروٹیز نے 14 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 59 رنز بنا لیے ہیں۔
برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس پچ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیر سے ہوا، وقت ضائع ہونے پر فی اننگز میں ایک اوور کی کٹوتی کی گئی ہے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پچ پر نمی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دی۔
جنوبی افریقا نے ابھی تک ایونٹ میں 5 میچز کھیلے ہیں جس میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ نیوزلینڈ کی ٹیم نے 4 میچز کھیلے ہیں اور ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔