مصر نے اقوام متحدہ کی جانب سے صدر مرسی کی موت پر ’’آزادانہ انکوائری‘‘ کا مطالبہ کرنے پر اس معاملے کو ’’سیاسی‘‘ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حفیظ نے پیر کو ایک عدالتی سماعت کے دوران اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق روپرٹ کو لولی کی جانب سے سابق صدر محمد مرسی کی موت کی آزادانہ تحقیقات کے مطالبے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قدرتی موت کو جان بوجھ کر سیاسی بنانے کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی پیر کے روز عدالتی کارروائی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے تھے، جنہیں منگل کو قاہرہ میں خاموشی سے سپرد خاک کردیا گیا تھا۔