بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ نے پاک بھارت میچ کو اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں خوب انجوائے کیا لیکن انہیں یہ موج مستی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگی پڑگئی۔
رنویر سنگھ نے پاک بھارت میچ سے قبل آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے ساتھ شغل کرتے ہوئے چند سیلفیاں بنائیں جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
اداکار نے سیلفیاں شیئر کرتے ہوئے نامور امریکی ریسلر بروک ریسنرز کا کیپشن نقل کیا اور لکھا کہ ’ایٹ، سلیپ، ڈومینیٹ، ریپیٹ‘ جس کا نام ہے ہاردک پانڈیا۔
اس کیپشن کو نقل کرنا رنویر سنگھ کو اتنا مہنگا پڑا کہ امریکی ریسلر کے وکیل پول ہےمین نے انہیں قانونی نوٹس ہی بھیج دیا۔
بعض رپورٹس کے مطابق کہا گیا کہ رنویر سنگھ کو ریسلر کے مینیجر کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے جب کہ اس حوالے سے تردید کردی گئی ہے۔
امریکی ریسلر کے وکیل پول ہےمین نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ میں نے خبردار نہیں کیا بلکہ کیپشن نقل کرنے پر قانونی نوٹس بھیجا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ریسلر بروک ریسنرز کا مینیجر نہیں بلکہ ان کا وکیل ہوں جب کہ انہوں نے ساتھ ہی اپنے آپ کو بہترین وکیل بھی قرار دیا۔