گلشن اقبال میں ٹرک اورایمبولنس کے درمیان تصادم سے مریض جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے پل پر ٹرک اورایمبولنس کے درمیان تصادم سے مریض جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کواسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اوران کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چھیپا رضاکاروں کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ دلشاد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں متوفی کے والد سراج ، اس کی پھوپھی فہمیدہ اورایک نامعلوم ہے۔