امیرقطرشیخ تمیم بن حمد الثانی آج شام پاکستان پہنچیں گے۔
وزیراعظم عمران خان امیرقطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کریں گے انہیں وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
پاک فضائیہ کا جے ایف 17 طیاروں کا دستہ امیرقطر کو سلامی دے گا، قطر کے امیر اور وزیراعظم کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
پاکستان اور قطر کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے، امیر قطر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔