انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ انڈونیشیا کے جزیرے ٹینی بر آئس لینڈ کے سمندر بندا میں آیا، زلزلے کی شدت سات اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی، تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی دو سو آٹھ کلو میٹر تھی۔