مولانا فضل الرحمان نے 26 جون کو اے پی سی کے لئے مریم نواز، بلاول بھٹو، اسفندیار ولی، حاصل بزنجو اور محموداچکزئی کو ٹیلیفون کرکے باقاعدہ دعوت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے26 جون کو اے پی سی کے دعوت ناموں کی ترسیل، مریم نواز، بلاول بھٹو، اسفندیار ولی، حاصل بزنجو اور محموداچکزئی کو ٹیلیفون کرکے باقاعدہ دعوت دے دی ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے حکومتی اتحادی اختر مینگل سے بھی رابطے کی کوشش کی لیکن اختر مینگل کے ملک سے باہر ہونے کے باعث رابطہ نہ ہوسکا۔ مولانا فضل الرحمان کے مطابق اختر مینگل نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر نائب صدر مسلم لیگ ن نے دعوت قبول کرلی ہے۔ مریم نواز 26 جون کو اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت کریں گی۔ مریم نواز اسلام آباد میں دو روز قیام بھی کریں گی۔