افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلادیش نے ایونٹ میں اب تک 6 میچ کھیلے ہیں اور 5 پوائنٹس کے ساتھ سے پانچویں پوزیشن پر ہے۔ بنگلادیش کی ٹیم کا سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ جنوبی افریقا کو 21 اور ویسٹ انڈیز کو بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے ہرایا۔
دوسری جانب افغانستان کی ٹیم 6 میچ کھیل چکی ہے لیکن ابھی تک فتح سے محروم ہے، آخری میچ میں بھارتی ٹیم کے خلاف آخری اوور میں جیت ان کے قریب سے گزر گئی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے دبئی میں آخری میچ میں بنگلا دیش نے 3 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔