آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اہم میچ میں آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں آج روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔
دوسری جانب آج انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی نظر ہونے کا امکان ہے، اگر میچ بارش کی نظرہوگیا تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ بارش کے باعث میچ نہ ہونے کی صورت میں انگلینڈ کو اپنے بقیہ دو میچز جیتنا ہوں گے۔
میزبان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک 6 میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے 4 میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر انگلش ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم نے بھی اب تک 6 میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے 5 میں کامیابی اور اور ایک میں ناکامی ملی۔ آسٹریلوی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔