وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے،اجلاس میں بجٹ منظور کروانے کے حوالے مشترکہ حکمت طے کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں وزیراعظم اہم قومی امورپر پارٹی اور اتحادی ارکان کواعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشترکہ حکمت طے کی جائے گی اور بجٹ منظوری سے متعلق ارکان کو اعتماد میں لیا جائےگا،اس کے علاوہ بجٹ اجلاس کے دوران دی جانے والی تجاویز پر بھی مشاورت ہوگی۔