کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے سونے کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کروڑوں روپے مالیت کے سونے کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی ہے۔، دبئی جانے والی فیملی سے چار کلو سے زائد سونا برآمد کرلیا گیا ہے۔ شہر کے بڑے تاجر کی جانب سے سونا اسمگلنگ کیلئے فیملی کو دیا گیا تھا۔
کسٹمز کلیکٹر فیروزعالم کےمطابق نجی ایئرلائن میں کراچی سے دبئی جانے والی ایک فیملی کے سامان سے چار کلو سے زائد سونا برآمد ہوا ہے۔ ملزم کی بیوی اور بچی نے مختلف طریقوں سے سامان میں سونا چھپایا ہوا تھا۔مرد نے سونے پرچاندی کا رنگ چڑھایا ہوا تھا ۔ملزموں نے اعتراف کیا کہ انہیں کسی نے سونا دبئی پہنچانے کیلئے دیا۔
فیروزعالم نے بتایا کہ کرنسی اسمگلنگ آہستہ آہستہ بند ہوگئی ہے۔ پچھلے چند ماہ میں دو کروڑ سے زائد کی کرنسی اسمگلنگ پکڑی گئی ۔کرنسی سونے میں تبدیل کرکے اسمگل کی جارہی ہے اور خواتین کو بھی اسمگلنگ میں استعمال کیا جارہا ہے۔ اسمگلنگ کرنے والے تینوں افراد کراچی کے علاقے عزیز آباد کے رہائشی ہیں۔