انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے روپیہ 30 پیسے سستا ہونے کے بعد 158 روپے 75 پیسے پر سطح پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغا ز پرڈالر کے ریٹ میں کمی دیکھنے میں آئی، انٹربینک میں ڈالر دو روپے 30 پیسے سستا ہوا اور 158 روپے 75 پیسے پرفروخت ہورہا ہے۔
گذشتہ ہفتے ڈالر 160 روپے 5 پیسے میں بند ہوا تھا، ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 5 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے جس سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 500 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔