سندھ حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروس سے ٹیکس وصولی کا آغاز کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق آن لائن ٹیکسی سے 5 فیصد کی شرح سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے عائد کردہ اس نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد اب عوام ایک رائیڈ پر 5 فیصد اضافی ٹیکس دینے پر مجبور ہوں گے۔
اسی طرح حکومت نے ویلے پارکنگ سروس اور انشورنس ایجنٹس سے بھی 5 فیصد ٹیکس وصولی شروع کردی ہے جبکہ کرائے پر مشینری دینے والوں سے بھی ٹیکس وصولی کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا۔