پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پورا ہفتہ کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہنے کے باوجود آخری روز کاروبار میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔
جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو ہنڈرڈ انڈیکس 34 ہزار 570 پر ٹریڈ کرر رہا تھا اور خریداروں کی عدم موجودگی سے پہلے 60 منٹ میں 200 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروباری حضرات جمعے کے روز شیئرز فروخت کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں جس کے سبب انڈیکس مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔
مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 206 پوائنٹس کی کمی چکی تھی اور 9,248,520 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت436,279,071 پاکستانی روپے رہی۔
رواں ہفتے مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور انڈیکس نے 34 ہزار کی حد عبور کی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33901 پر تھا اور منگل کے روز کاروبار کا آغاز 33996 سے ہوا۔