لاہور میں کیبنٹ ڈویژن کے اہلکاروں نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو دی جانے والی گاڑی جاتی امرا سے برآمد کر لی۔ نواز شریف کو بحیثیت وزیراعظم ملنے والی گاڑی مریم نواز کے زیر استعمال تھی۔
لاہور میں کیبنٹ ڈویژن کے اہلکاروں نے بحثیت وزیراعظم نواز شریف کو دی جانیوالی مرسڈیز گاڑی میاں برادران کی رہائش گاہ جاتی امرا سے برآمد کر لی ہے۔ برآمد کی جانے والی گاڑی مسلم لیگ ن کی رہنما اور میاں نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کے زیر استعمال تھی۔ کیبنٹ ڈویژن کے اہلکاروں نے گاڑی کی برآمدگی کیلئے خط بھی لکھا تھا اور آج کارروائی کرتے ہوئے گاڑی جاتی امرا سے برآمد کر لی ہے۔
میاں برادران کی رہائش گاہ سے برآمد کی جانیوالی گاڑی کی سپرداری بھی کرا لی گئی ہے۔ برآمد ہونےوالی گاڑی کو کیبنٹ ڈویژن کے اہلکاروں نے جاتی امرا سے واپس لیا۔