جناح ٹرمینل پرگاڑیوں کی تلاشی لینے والا اسکینر تکنیکی خرابی کی وجہ ایک سال سے ناکارہ ہونے کا انکشاف ہواہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل پر گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرنے والا قدآدم اسکینر گزشتہ ایک سال سے ناکارہ ہے، جس کی وجہ سے ایئرپورٹ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی سرچنگ روایتی انداز مینول طریقے سے کی جارہی ہے مگر اس طریقے میں قباحت یہ ہے کہ ہر گاڑی کی بھرپور انداز میں اور ہر زاویے سے سرچنگ قطعی ممکن نہیں ہے۔
مذکورہ اسکینرفاضل پرزہ جات کی عدم دستیابی کی وجہ سے خراب ہے، کیونکہ اسکینر بنانے والی کمپنی پر چند سال قبل امریکہ میں پابندی عائد کردی گئی تھی،جس کی وجہ سے اسکینر میں استعمال ہونے والے پرزے دستیاب نہیں ہیں، گاڑیوں کی چیکنگ کرنے والا اسکینر جائیکا جاپان کے تعاون سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سن 2015میں نصب کیا تھا۔