سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پھر پنجاب کابینہ میں واپسی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد فیاض الحسن چوہان آج شام 5بجے گورنر ہاؤس میں صوبائی وزیر کی حیثیت سےحلف اٹھائیں گے۔ فیاض الحسن چوہان کوجنگلات کاوزیربنایاجائےگا۔
واضح رہے متنازع بیان دینے پر کچھ ماہ قبل فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات واپس لے لی گئی تھی۔